جموں،30جولائی(یو این آئی) جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں فوجی کیمپ سے ایک ورکر کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ضلع سانبہ کے بری برہمنہ فوجی کیمپ میں ورکر کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 22سالہ سنیل کمار ساکن پنجات گرداس پور کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طورپر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق متوفی فوج کی ملٹری انجینئرنگ سروس پاور اسٹیشن میں بطور ورکر تعینات تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد نعش فوج کے سپرد کی۔