مہاراشٹر میں ملکاپور-دھولے قومی شاہراہ پر ملکاپور کے قریب ہفتہ کی صبح دو بسوں کے ٹکرانے سے چھ امرناتھ یاتریوں کی موت ہو گئی اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے کر اپنے گاو¿ں واپس جا رہی بس ناگپور سے ناسک جا رہی ایک اور بس سے ٹکرا گئی۔ اس میں پانچ عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک عقیدت مند نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا ، اس حادثہ میں 22 عقیدت مند زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو بلڈھانہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت شیواجی دھنجی جگتاپ (55)، بس ڈرائیور سنتوش آنندراو¿ جگتاپ (38)، رادھا بائی ساکرن گاڈے (50)، سچن شیواجی ماگڑے (46) گیتابا بدریناتھ کرانے (46) اور ارچنا گوپال گھسکے (30) کے طور پر کی گئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہنگولی کے ضلع کلکٹر جتیندر پاپاڈکر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر روہت کانجے نے ملکاپور پولیس سے رابطہ کیا، زخمیوں کے بارے میں جانکاری لی اور متوفی کے رشتہ داروں کو مطلع کیا۔یو این آئی