کشمیر پر ایک اور فلم کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد اسے ایک ساتھ جموں اور سرینگر کے ملٹی پلیکس سنیما ہالوں مں 4اگست کو ریلیز کیا جائے گا ۔ فلم حیدر کے پروڈوسر اور اداکار للت پریمو نے اس ضمن میں بتایا کہ اس فلم میں کشمیر کی خوبصورتی اور یہاں کے پر فضاءماحول کو دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ایک بار پھر بالی ووڈ کی فلموں کےلئے دروازہ کھل گیا ہے اور اگلے کچھ مہینوں میں مزید فلموں کی یہاں عکس بندی ہورہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بالی ووڈ میں فلم ”حیدر“ سے شہرت پانے والے اداکار للت پریمو نے کہا کہ لفظوں میں پیار ‘ 4 اگست کو سرینگر اور جموں کے ملٹی پلیکس میں ریلیز ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ بھدرواہ مین ہوئی ہے اور مقامی اداکروں کو بھی فلم میں جگہ دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ماہ ان کشمیری طلبہ کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کر رہے ہیں جو اداکاری کے شعبے کو تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا”ہم اسے 21 سے 27 اگست تک ٹیگور ہال، سری نگر میں کر رہے ہیں۔ “ پارئموں نے مزید کہا”ہم ان کے خام ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا چاہتے تھے اور ان کی رہنمائی کرنا چاہتے تھے کہ فلم انڈسٹری میں انٹری کیسے کی جائے۔“کشمیری موسیقار کابل بخاری نے کہا کہ اپنی مادر وطن میں بالی ووڈ فلم کی تشہیر بہت اچھی بات ہے۔ ‘ان کا کہنا تھا”میں نے فلم کے گانے اور غزلیں کمپوز اور گائی ہیں اور میرا ماننا ہے کہ اس فلم کی تشہیر کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی شوٹنگ جموں و کشمیر میں ہوئی ہے۔“جموں و کشمیر میں شوٹ ہونے والی فلم لفظوں میں پیار‘ 4 اگست کو سری نگر اور جموں کے ملٹی پلیکس میں ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم کی ہدایات دھیرج مشرا اور راجہ رندیپ گری نے دی ہیں اور اس کے پیش کار اور اشوک ساہنی ساحل ہیں۔فلم ایک میوزیکل محبت کی کہانی ہے جس میں فیملی ڈرامہ بھی شامل ہے۔اس فلم میں انیتا راج، زرینہ وہاب، پرشانت رائے، سرور میر، وانی ڈوگرا، میگھا جوشی، ماہیما گپتا، سچن بھنڈاری، اسماعیل چودھری، اور اویناش کمار جیسے اداکار بھی ہیں،انہوں نے بتایا کہ یہاں پر فلموں کی عکس بندی سے نہ صرف یہاں پر فلم ٹورازم کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔ انہوںنے اس موقعے پر کہا کہ ”کشمیر فائل “ فلم ایک مخصوص طبقے پر فلمائی گئی ہے تاہم ”لفظوں میں پیار“ایک ایسی فلم ہے جس میں یہاں کی خوبصورتی ، کشمیریوں مہمان نوازی اور لوگوں کا پیار دکھایا گیا ہے ۔