سری نگر/ وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے وقت بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 29 سے 31 جولائی تک موسم جزوی یا عام طور پر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ جگہوں پر بارشوں کا بھی امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں یکم سے 3 اگست تک بھی موسم جزوی طور ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بھی ایک دو جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو کہیں کہیں سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور زمین کھسکنے کے خطرات ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریاﺅں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔یو این آئی