Daily Aftab
4 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سرینگر کے کئی مقامات پر اب بھی 120روپے فی کلو سے زیادہ نرخ رائج ،محکمہ امورصارفین لا تعلق

by Online Desk
22 جولائی 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سرینگر/ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اگرچہ مارکیٹ میں قدرے ٹھہراﺅ آیا ہے اور اب ٹماٹر کی نئی پیداواری کھیپ بازارو ں تک پہنچنے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم سرینگر شہر کے بازاروں میں متعدد مقامات پر اسے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔سرینگر کے لالچوک ،بٹہ مالو،لال بازار اور چھانہ پورہ علاقوں میں100سے120روپے فی کلو ٹماٹر اب بھی فروخت کئے جارہے ہیں جس پر عام صارفین پریشانی کااظہار کررہے ہیں ۔اس دوران محکمہ امورصارفین کے چیکنگ سکارڑ بھی بازاروں میں نظر نہیں آرہے ہیں اور بلا وجہ گراں فروشی کی روش کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے ۔خبررساں ایجنسی ٹی این این کے پاس شہر سرینگر کے مختلف بازاروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی بازاروں میں اب بھی ٹماٹر 120روپے سے زائد قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں حالانکہ ملکی سطح پر اب یہ سبزی 70روپے فی کلو سے بھی کم میں فروخت ہونے لگی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں اس وقت مقامی پیداوار بھی مارکیٹ میں آرہی ہے اس لئے ٹماٹر سپلائی کی کوئی قلت پیدا نہیں ہورہی ہے ۔محکمہ زراعت کے ایک اعلی آفیسر نے ٹی ای این کو بتایا کہ اس وقت ٹماٹر کی مقامی پیداوار مارکیٹ تک آرہی ہے اس لئے مہنگائی کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے ۔اس دوران بیرونی منڈیوں میں بھی ٹماٹر کی قیمتیں کم کردی ہیں اور وہاں حالات معمول پر آنے لگے ہیں ایسے میں شہر سرینگر کے بازاروں میں کیوںکر ٹماٹر120روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت کئے جائیں ۔ایک مقامی شہری وسیم احمد نے بتایا کہ انہوں نے آج صبح صفاکدل علاقے میں 110روپے فی کلوٹماٹر خریدا اور یہی حال لالچوک اور دوسرے علاقوں کا بھی ہے ۔چھانہ پورہ کے ارشد احمد نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز 120روپے فی کلو ٹماٹر خریدے۔ایسا کیوں ہے ۔اگر حکومت اور سبزی منڈی ایسوسی ایشن کہتی ہے کہ اب ٹماٹر70روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جانے چاہیں تو یہاں ابھی قیمتیں قابو میں کیوں نہیں آرہی ہیں ۔عوامی حلقے اس صورتحال پر محکمہ امورصارفین کو بھی مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مکلف ہے تو وہ ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور گراں بازاری کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کررہا ہے ۔محمد شعیب نامی ایک تاجر کا کہنا تھا کہ محکمہ امورصارفین کے چیکنگ سکارڑ ماضی میں گوشت بیوپاریوں کیخلاف نظر آتے تھے اور اب چونکہ وہ کام بھی ان سے ڈھنگ سے نہ ہوسکا تو اب ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے دام کیسے کنٹرول کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے ٹی ای این نے محکمہ امورصارفین و عوامی تقسیم کے ناظم اور شعبہ انفورسمنٹ سے رابطہ کیا تاہم کوئی جواب نہیں ملا ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ امورصارفین سبزیوں کی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہیں کر پارہا ہے تو سبزیاں بھی گوشت کی طرح ڈی کنٹرول کردی جائےیں اور صارفین کو مارکیٹ کے رحم وکرم پر چھوڑا جائے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سائبر سیف انڈیا کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیح
قومی

سائبر سیف انڈیا کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیح

06 دسمبر 2023
مدھیہ پردیش میں ٹماٹر ایک ہفتے کے اندر 100 کے پار
تازہ ترین خبریں

سرینگر کے کئی مقامات پر اب بھی 120روپے فی کلو سے زیادہ نرخ رائج ،محکمہ امورصارفین لا تعلق

22 جولائی 2023
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
دودھ نہ دینے پر بھینس کے خلاف مقدمہ درج
قومی

دودھ نہ دینے پر بھینس کے خلاف مقدمہ درج

15 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d