لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن بیس کیمپ میںیاتریوں کے ساتھ بات چیت کی اوراِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بیس کیمپ میں سینئر اَفسروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں خراب موسم کی صورت میں یاتریوں کے لئے آرام دہ قیام ، خوراک ، ہیلتھ کیئر ، کنکٹویٹی ، صفائی ، پانی اور دیگر سہولیات کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ کیمپ ڈائریکٹرز سروس فراہم کرنے والوں اور شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ منعقد کررہے ہیں اور چیک پوائنٹس پر اِضافہ لین کا اِضافہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ یاتریوں کی ضروریات کے حوالے سے حساس ہے ، ذمہ دارہے اور اِنتظامیہ نے بغیر پریشانی یاترا کے بہتر اِنتظامات کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” مجھے پوری ٹیم ، شرائین بورڈ ، جے اینڈ کے پولیس ، سی آے پی ایف ، آرمی ، بی آر او ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آرایف ، ماﺅنٹیشن ریسکیو ٹیموں ، خدمات فراہم کرنے والوں ، شہریوں پر قابل ستائش کام اور یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے پر بہت فخر ہے ۔ اَپنی یکجہتی ، عزم اور تیاری سے ہم مستقبل کے کسی بھی چیلنج پر قابو پائیں گے۔“اُنہوں نے کہا ،” ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے یاتری اَب جموںوکشمیر کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں ۔ یاترا سے وابستہ اِقتصادی سرگرمیاں مقامی لوگوں کے لئے روزی روٹی پیدا کرتی ہےں اور جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحوں کی آمد کو بڑھاتی ہےں۔“میٹنگ میں سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں ، ڈاکٹروں ، طبی عملے ، ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی اور یاتریوں کی آسانی سے ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے چند ن واڑی بیس کیمپ کے دورے کے دوران یاتریوں ، صفائی کارکنوں ، خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ،ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری ریونیو محکمہ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد اور ضلع اِنتظامیہ ، ایس اے ایس بی ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔