جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں پتھر گر آنے کے نتیجے میں مقامی شہری از جان ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق رام بن ضلع میں بھاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پوگل پرستان میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس وجہ سے گوہالہ پوگل بستی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔پنچایت سینا بتی بی میں پتھر کی زد میں آکر مقامی شہری برسر موقع ہی از جان ہوا۔متوفی کی شناخت عبدالرشید بٹ کے بطور کی گئی ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ گوہالہ پوگل بستی میں پسیاں گرآنے اور اراضی کھسکنے کی وجہ سے کھیت کھلیانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔












