ADVERTISEMENT
امیتابھ بچن کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم آپ کو ان سے وابستہ ایک دلچسپ بات بتانے جارہے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ امیتابھ بچن سال میں دو مرتبہ اپنا یوم پیدائش مناتے ہیں۔؟ بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن آج ایسے مقام پر ہیں ، جہاں ہر کوئی ان کا گرویدہ ہے۔ امیتابھ بچن کے انداز سے لے کر ان کی فلمیں شاید ہی کسی کو پسند نہیں ہوں گی۔ بالی ووڈ کے بگ بی آج اپنا 79 واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔ یوم پیدائشن کے موقع پر امیتابھ بچن کے بنگلے کے باہر مداحوں کی زبردست بھیڑ ہوتی ہے بگ بی کے مداح ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ADVERTISEMENT