نئی دلی/۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سورت، گجرات میں سورت ڈائمنڈصرافہ کی دنیا کی سب سے بڑی دفتری عمارت کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:”سورت ڈائمنڈ صرافہ ، سورت کی ہیروں کی صنعت کی فعالیت اور نمو کا مظہر ہے۔ یہ ہندوستان کے کاروباری جذبے کا بھی ثبوت ہے۔ یہ تجارت، اختراعات اور تعاون کے مرکز کے طور پر کام کرے گا، ہماری معیشت کو مزید فروغ دے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے متنوع خطوں اور روایات کی نمائندگی کرنے والی 105 اسمگل شدہ نوادرات کی امریکہ سے گھر واپسی پر ، امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہاس سے ہر ہندوستانی خوش ہو گا۔ اس کے لیے امریکہ کے مشکور ہیں۔ یہ قیمتی نوادرات بہت زیادہ ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کی وطن واپسی ہمارے ورثے اور بھرپور تاریخ کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔