شاہراہ کو کل دوبارہ کھولنے کاامکان ،گھبرانے کی ضرورت نہیں/صوبائی کمشنر کشمیر
سری نگر/ کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے منگل کو کہا کہ وادی میں پٹرول سمیت ضروری اشیاءکی کوئی کمی نہیں ہے اور جب سری نگر جموں شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھل جائے گی تو کل مناسب سپلائی مل جائے گی۔ٹی ای این کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہاکہگھبرانے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہمارے یہاں ضروری اشیاءکی مناسب سپلائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کل گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھل جائے گی اور ضروری اشیاءکی مناسب سپلائی ترجیحی بنیادوں پر یہاں پہنچے گی۔اس سے قبل کشمیر کے کئی حصوں میں پیٹرول اسٹیشنوں پر زبردست رش دیکھنے میں آیا ہے جہاں لوگ پیٹرول خریدتے ہوئے دیکھے گئے۔ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ اور کولگام سمیت کئی ایندھن اسٹیشنوں پر پٹرول دستیاب نہیں تھا۔