نئی دہلی/دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں اتوار کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی-این سی آر خطہ سمیت ملک کے شمال مغربی علاقوں میں بھاری سے درمیانہ درجے کی بارش کے امکان کے لیے اتوار کے لیے ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا ہے ۔ دہلی میں اتوار کی صبح بارش کے ساتھ شروع ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ 41 سالوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل 25 جولائی 1982 کو 169.9 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔دریں اثنا قومی راجدھانی کے کناٹ پلیس کی راہداریوں سے لے کر لوٹین دہلی کے وسیع راستوں تک ہر سڑک ہفتہ کو ریکارڈ بارش کے بعد پانی میں ڈوب گئی۔ منٹو روڈ پل پانی بھر جانے کے باعث بند کرنا پڑا۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے کہا کہ پانی بھرنے کی تقریباً 200 شکایات موصول ہوئی ہیں۔آئی ٹی او، مجنو کا ٹیلا، روہتک روڈ، رنگ روڈ، پانڈو نگر انڈر پاس، پرانا قلعہ روڈ، سریتا وہار چوک اور متھرا روڈ پر پرگتی میدان میں پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔دہلی ٹریفک پولیس کو پانی بھرنے کی کل ملاکر 56 شکایتیں موصول ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گڑگا¶ں میں بھی بارش ہوئی اور اتوار کی صبح آٹھ بجے تک 71 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب، جموں اور کشمیر میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش ک· آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی ہندوستان میں مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہے جس کی وجہ سے کل دہلی سمیت کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ اور تیز سیلاب کے بعد شملہ، سرمور، لاہول اسپیتی، چمبا اور سولن میں کئی سڑکیں بند ہوگئیں، جس کے مدنظر محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش کے سات اضلاع کے لیے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کیا۔ محکمہ موسمیات نے راجستھان کے نو سے زیادہ اضلاع بشمول راجسمند، جالور، پالی، اجمیر، الور، بانسواڑہ، بھرت پور، بھیلواڑہ، بنڈی، چتور گڑھ، دوسہ، دھول پور، جے پور اور کوٹا میں بہت بھاری بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان میں کیرالہ اور کرناٹک کے کئی علاقوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے چار اضلاع کوزی کوڈ، وائناڈ، کننور اور کاسرگوڈ میں ‘یلو الرٹ’ جاری کیا ہے ۔