سرینگر//6جولائی/// سبزی اور نان ویج تھالی کی فی پلیٹ قیمت، جو اکتوبر 2022 سے کم ہو رہیتھی مئیاب جون 2023 میں بڑھ گئی۔کھانے کی پلیٹ کی قیمت کے بارے میں ماہانہ شماریاتی تجزےے کے مطابق ٹماٹر، دالوں اور اہم اناج کی قیمتوں میں اضافے نے کھانے کی پلیٹ پر دباوبڑھا دیا ہے۔ٹی ای این کے مطابق کرسیل مارکیٹ انٹیلی جنس ،جو زمینی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تجزیہ کرتی ہے ،نے کہاہے کہ فی پلیٹ سبزی تھالی اپریل میں 25.1 روپے سے بڑھ کر جون میں 26.3 روپے ہو گئی۔ اسی طرح نان ویج (مٹن چکن )کے لیے بھی 58.3 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔کھانے کی تھالی کی اوسط قیمت کا حساب شمال، جنوب، مشرقی اور مغربی ہندوستان میں موجود رائج قیمتوں کی بنیاد پر لگایا گیا تھا۔ایک ماہ سے زائد عرصے سے ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے سے عام لوگوں کی جیبوں میں سوراخہورہے ہیں۔ وہ کئی اہم شہروں میں 100 روپے فی کلو سے زیادہ کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ امورصارفین محکمے کے تحت پرائس مانیٹرنگ ڈویڑن کے زیر انتظام ڈیٹا بیس کے مطابق، جون کے شروع میں خوردہ منڈیوں میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں اوسطاً 60-100 روپے کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ٹماٹر کی قیمت جون کے شروع میں 20 روپے فی کلو سے بڑھ کر اس ہفتے162 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، چنئی، احمد آباد، اور کولکتہ میں، تین اہم کھپت والے علاقوں میں، وہ 117 روپے، 100 روپے، اور 148 روپے تک بڑھ گئے۔ کرسیل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون میں تور اور چنے کی قیمتوں میں ماہ بہ ماہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تھالی کی لاگت میں سلسلہ وار اضافہ ہوا ہے۔کرسیل نے کہا کہ جون میں گندم کے آٹے کی قیمتوں میں سال بہ سال 9 فیصد اضافہ ہوا۔سبزیوں اور نان ویج دونوں تھالیوں کی قیمت میں، تاہم جون 2023 میں سال بہ سال 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سبزیوں اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ ہے – جو کہ ایک ویج تھالی کی کل لاگت کا 25 فیصد ہے۔ لیکن اناج، دالوں اور چکن کی قیمتوں میں اضافے نے اس کمی کو محدود کر دیا۔کرسیل نے کہاکہ تھالی کی قیمت میں کمی کو جون میں پیاز اور آلو کی قیمتوں میں 15 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد کی سال بہ سال کمی سے مدد ملی۔چاول اور دالوں کی قیمتوں میں سال بہ سال بالترتیب 12 فیصد اور 8 فیصد اضافہ ہوا، جون میں، سبزی تھالی کی قیمت میں مزید کمی کو روکاہے ۔