سرینگر میں G20اجلاس کے کامیاب انعقاد اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
ڈپٹی کمشنر ہائی کمشنر آف انڈیا ومارش آرین نے آج جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔ انہوں نے ملاقات کے دوران کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مارش آرین نے سرینگر میں G20کا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر ایل جی موصوف کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہت مواقعے ہیں اور مختلف سیکٹروں میں سرمائیہ کاری لگانے سے روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے ۔ دریں اثناءپریذیڈنٹ کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔روہت شاستری نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں سنسکرت زبان کے فروغ اور تحفظ سے متعلق مختلف اہم اَمور سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر مظفر ایم وانی کی سربراہی میں فیکلٹی ویلفیئر فورم سکمز نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور وخوض کیا جائے گا۔