ADVERTISEMENT
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کے روز پولیس اور فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی ضبط کرلی گئی جس کو بعد میں بم ڈسپوزل سکارڈ نے نکارہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت نا گ میں جمعہ کے روز پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیم نے اچھہ بل کوکرناگ روڑ پر آئی ای ڈی برآمد کرلی ۔ اس دوران ٹریفک کو دونوں طرف سے روک لیا گیا جبکہ فوری طور پر بم ڈسپوزل سیکارڈ کو طلب کرلیا گیا جنہوںنے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
ADVERTISEMENT