طلباء، اساتذہ ، پی آر آئیز ، پانی سمیتیز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی
مرکزی جوائینٹ سیکرٹری شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور مرکزی نوڈل آفیسر ( سی این او ) جل شکتی ابھیان کے ممبر جو ضلع کے تین روزہ دورے پر تھے ، نے آج اپنے دورے کا اختتام کیا ۔ ضلع میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے تقریباً 8000 طلباءاور اساتذہ ، بی ڈی سی چئیر پرسنز ، ڈی ڈی سی کونسلرز ، سرپنچوں ، پنچوں ، پانی سمیتیوں ، عام لوگوں اور ضلع انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ اپنے دورے کے تیسرے دن انہوں نے جے جے ایم کے تحت جی ایس آرز، ایف ایچ ٹی سیز ، گریویٹی لائنوں ، فلٹر پلانٹس ، واٹر سپلائی اسکیموں اور دیگر انفراسٹرکچر کا معائینہ کیا ۔ مرکزی جوائینٹ سیکرٹری نے پروگرام کے مختلف اہم پہلوو¿ں کا تفصیلی جائیزہ لیا اور ضلع میں پروگرام کے نفاذ کا بھی جائیزہ لیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے ضلع میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کو ری چارج کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔














