ADVERTISEMENT
ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جب کہ چار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی کٹھوعہ لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔معلومات کے مطابق کٹھوعہ کے لکھن پور میں جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر ایک کار اور ایک دو پہیہ گاڑی میں تصادم ہوا۔ اس میں ایک شخص کی جان چلی گئی اور چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار جموں سے ہماچل کی طرف جا رہی تھی۔ ساتھ ہی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ADVERTISEMENT