جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سوسائٹی گروپوں کے ممبروں،پنچایتی راج اداروں کے ممبروں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے کل بات چیت کی اور اس مہینے کی 22 تاریخ سے 24 تاریخ تک سری نگر میں منعقد ہونے والی آئندہ جی ٹوئنٹی سیاحتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جی ٹوئنٹی میٹنگ جموںوکشمیر کیلئے اپنی درخشاں ثقافت، روایات اور سیاحتی امکانات کی نمائش کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے سول سوسائٹی کے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ موقع کا فائدہ اٹھائیں اور شہریوں،سیاحت اور صنعتی شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ اس کی عظیم کامیابی میں تعاون دیا جاسکے۔














