کٹھوعہ، 18 مئی: کل دیر رات یہاں چڈوال کے قریب تین نقاب پوش نوجوانوں نے کجاریا ہارڈ ویئر اسٹور سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے لوٹ لئے۔اطلاعات کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار نوجوان جو ماسک پہنے ہوئے تھے، دو دیسی ساختہ پستول اور تیز دھار ہتھیار لے کر چڈوال کے کجاریا ہارڈ ویئر اسٹور کے اندر گھس آئے اور اس کے مالک موہت گپتا کو پستول دکھا کر دھمکی دی اور ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ہارڈویئر سٹور کے مالک نے بتایا کہ جب وہ رات کو دکان بند کر کے اپنے گھر کی طرف روانہ ہونے والا تھا کہ تین نقاب پوش اس کی دکان میں گھس آئے اور دو دیسی ساختہ پستول اور ہاتھ میں دھار دار ہتھیار لیے ہوئے اس پر پستول رکھ دیا۔ دکان سے ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔تاہم، انہوں نے ڈیلر کو نقصان نہیں پہنچایا. ڈاکو نقدی لوٹنے کے بعد موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہو گئے۔














