نئی دہلی/ہریانہ کے گروگرام میں گالف کورس روڈ کے قریب واقع دکان میں اتوار کو آگ لگنے سے شراب کی دکان جل کر تباہ ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ فائر فائٹنگ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اےک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آتشزدگی میں 5 کروڑ روپے مالیت کی شراب جل کر خاکستر ہوگئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔اس ہفتے کے شروع میں بدھ کو گجرات کے احمد آباد کے صنعتی علاقے میں واقع پٹاخوں کی دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ آتشزدگی میں وقفے وقفے سے پٹاخے پھٹنے کی وجہ سے قریبی رہائشی علاقوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ آگ پٹاخوں کی ایک دکان میں بھڑک اٹھی، اس سے پہلے کہ ملحقہ گوداموں میں پھیل گئی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ترجیح وکاس اسٹیٹ کے آس پاس کے رہائشی علاقوں میں آگ کو پھیلنے سے روکنا ہے۔














