شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بدھ کے روز پولیس نے فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ممنوعہ عسکری تنظیم ایل ای ٹی سے مبینہ طور پر وابستہ دو شخصاص کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ سرگرم جنگجوﺅں کو مدد فراہم کرتے تھے ۔ پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سوپور میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی سے منسلک دو عسکریت پسند ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود آئی ای ڈی سمیت دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ سید پورہ بائی پاس علاقے کے قریب 02 مشتبہ افراد کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر پولیس، فوج (22 آر آر) اور سی آر پی ایف (179 بلین) کی طرف سے مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔ مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 02 مشتبہ افراد کو گھیرا توڑنے کی کوشش میں بھاگنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔جس کے بعد دونوں مشتبہ افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی شناخت قیصر منظور میر ولد منظور احمد ساکن بہل محل کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔













