نئی دلی۔ 27؍ اپریل۔ ایم این این۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 28 اپریل کو نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے دفاع شرکت کریں گے۔ ہندوستان نے بیلاروس اور ایران کو، جو اس وقت ایس سی او میں مبصر ہیں، کو ایس سی او وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔پاکستان کے وزیر دفاع عملی طور پر شرکت کریں گے۔وزراء علاقائی امن و سلامتی، شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور موثر کثیرالجہتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایس سی اوکے رکن ممالک کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تہذیبی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں۔ 2017 میں ہندوستان کی ایس سی او کی رکنیت، اس لیے، ان تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی دہلی کی خواہش کا اعادہ تھا۔ ہندوستان ایس سی او کو خطے میں کثیرالجہتی، سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعاملات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم علاقائی گروپ کے طور پر سمجھتا ہے۔ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مزید خیالات اور اقدامات لاتا رہتا ہے۔ اس کی صدارت میں، اس سال ہندوستان نے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دفاع سے متعلق دو سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔پہلا انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات پر ایک ورکشاپ تھا اور دوسرا ایس سی او ممالک کے دفاعی تھنک ٹینکس کا ایک سیمینار تھا جس میں مسلح افواج کے ملٹری میڈیسن، ہیلتھ کیئر اور وبائی امراض میں حصہ ڈالنے کے مسئلے پر تھے۔ہندوستان اپنی سربراہی میں ایس سی او کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔














