شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ
سرینگر /سڑک پر زوجیلا پاس کے ساتھ برفانی تودہ گرنے اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سرینگرکرگل سڑک پیر کو مسلسل 8ویں دن بھی بند رہی۔سڑک کو 17 اپریل کو تازہ برف باری اور سڑک کے ساتھ برفانی تودہ گرنے اور کئی گاڑیوں کے دب جانے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کے روز زوجیلا پاس (سری نگر کارگل روڈ) پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ساتھ ہی سڑک پر کئی مقامات پر برف جمع ہونے اور پسیاں اور چٹانیں گرآنے کی وجہ سے شاہراہ آمدورفت کے قابل نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ادھر کرگل پولیس نے ٹویٹ کیاکہ 24اپریل کو بھی سرینگر لہہ شاہراہ دونوں طرف کے ٹریفک کےلئے بند رہی ہے گزشتہ 8 روز سے ہائی وے کے دونوں اطراف ٹرکوں اور مسافروں کی گاڑیوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔ اس دوران سینکڑوں مسافر اور ڈرئیور شاہراہ پر مسلسل آٹھ روز سے درماندہ ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی ہوئی رہی ہے جبکہ کھانے پینے کے حوالے سے بھی انہیں دقتوں کا سامنا ہے ۔ ایک مسافر نے فون پر بتایا کہ ان کے موبائل فون بھی کی بیٹری بھی اب ختم ہورہی ہے اور آس پاس کئی جگہوں پر کوئی دکان ، ہوٹل یا مکان موجود بھی نہیں ہے جس کے باعث وہ پریشان ہوچکے ہیں۔













