جموں سرینگرشاہراہ بحال سرینگرلہہ گریز بانڈی پورہ شاہراہیں بند
ڈجاسٹرمنیجمنٹ نے جموں کے چار اور وادی کے دو اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی کہ و ہ احتیاط بھرتے ۔ادھرجموں سرینگرشاہراہ کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال کردیاگیا درماندہ گاڑیوں کومنزلوں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی۔ سرینگر لہہ اور گریز بانڈی پورہ شاہراہیں گاریوں کی آمد رفت کے لئے بند ۔رہزکنگن کے علاقے میں پسیاں گر آ ئی ہے او رکئی رہائشی مکانوںکوبھی نقصان پہنچنے کاخطرہ لاحق ہوگیا۔ ڈجاسٹرمنیجمنٹ نے جموں کشمیرکے چھ اضلاع دوڈہ کشتواڑ پونچھ رامبن کے علاوہ بارہمولہ اور گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی کہ تیزہوا چلنے کے دوران ان اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرانے کے امکانات کوخارج نہیں کیاجاسکتاہے ۔لوگوں کوچاہئے کہ وہ گھروں سے باہرنکلتے وقت احتیاط بھرتے اور خاص کر ان علاقوں سے گریز کرے جہاں برفانی تودے گرآتے ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیس اپریل سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ہے تاہم آسمان اَبرآلودرہے گا۔ موسلا دھار بارش نے ندی نالوں مین تگیانی لائی جسے دریاوں میںپانی کی سطح بلندہوتی جارہی ہے تاہم وادی کشمیراور خطہ پیرپنچال اور چناب میں جموں کشمیر انتظامیہ نے سیلابی صورتحال سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ فلڈ کنٹرول ا رگیشن محکمہ صورتحال پرکڑی نظررکھے ہوئے ۔جموں سرینگر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال کردیاگیا۔پینتھال شیربیوی کے علاقے میں پسیاں او رچٹانیں گرآنے کے بعدگاڑیوں کوبند کردیاگیاتھاتاہم باوڈ رروڈ آرگنائزیشن رو ڈ اتھارٹی نے شاہراہ پرپسیاں ہٹانے کاکام ختم کرکے ا سے گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال کردیا۔ٹریفک محکمہ کے مطابق ادرماندہ گاڑیوں کومنزلوں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی اور لوگوں کوپہلے موسم اور شاہراہ کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے بعد سفر کارادہ کرناچاہئے ۔ادھررہزن کے علاقے میں 19-20اپریل کی درمیانی رات کوسرینگرلہہ شاہراہ پرپسیاں چٹانیں گر آئی جسکے نتیجے میں چار سو بیس کومیٹرسرینگر لہہ شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندکردیا اور شاہراہ سے پسیاں ہٹانے کے لئے بیکن نے کارروائی شروع کردی۔ پسیاں چٹانیں اسی جگہ گرآئی ہے جہاں پہلے زمین کھسکنے سے نورہائشی مکان اور چار گاو¿ خانے زمین بوس ہوئے تھے ۔گریزبانڈی پورہ شاہراہ گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے رازدان ٹاپ پربرفباری کے بعد بندکردی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں موسم اَبرآلوودرہے گاز و رکئی ہلکی بارش کے امکانات بھی موجودہے تاہم22اپریل سے موسم میں پوری طرح بہتری آئی گی ۔














