میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں اور پنچایت الیکشن کے امکانات روشن
سرینگر/ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کے سلسلے میں تزبزب غیر یقینیت ہنوز برقرار رواں برس کے دوران جموں سرینگر میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں اور پنچایت الیکشن کے امکانات اور جموںو کشمیرمیں پارلیمنٹ الیکشن کے بعد اسمبلی الیکشن کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہے جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے اگر چہ چمئے گوئیاں زوروشور سے جاری ہے تاہم جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کا دور دور تک امکانات کہی پر دکھائی نہیںدے رہے ہے ۔الیکشن کمشن آف انڈیا نے 27مئی کو ووٹرلسٹ حتمی طور پرمنظرعام پرلانے کافیصلہ کیا جون کے مہینے میں امرناتھ یاترا کے حوالے سے انتظامات اور سکوٹی معاملات کوآخری شکل دی جاتی ہے جولائی او راگست میں امرناتھ یاترا جاری رہتی ہے۔ ستمبر میںعوامی اکنامک کانفرنس ایس کے آئی سی سی میں شروع ہونے جارہی ہے ۔زررائع کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں میونسپل کارپوریشن کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے جارہی ہے اور مرکزی وزارت داخلہ جموں وکشمیرمیںسرینگر اور جموں میونسپل کارپوریشنوں کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں ا ورپنچایت الیکشن کرانے میں سنجیدہ ہے اور اگست کے بعد ستمبر اکتوبر میں میونسپل کارپوریشنوں میونسپل کمیٹیوں او رپنچایت الیکشن کرائے جاسکتے ہے اور امرناتھ یاترا کے لئے جوفورس کے اضافی دستے وادی میں تعینات ہونےگے انہیں الیکشن کے لئے بھی استعمال کیاجائےگا ´اور جموں وکشمیرمیںاسمبلی الیکشن 2024کے پارلیمنٹ الیکشن کے بعد ہونے کے خصوصی زررائع نے امکانات ظاہر کئے ہے ۔تاہم یہ بات بھی اظہرشمس ہے کہ مرکزی حکومت ماضیٰ میں جوبھی جموںو کشمیرکے حوالے سے فیصلہ لیتی تھی ا سکے بارے میں اخباروں میںخبریں شائع ہوا کرتی تھی تاہم پانچ اگست کے بعد نئی دہی جموں کشمیرکے حوالے سے جو بھی فیصلہ لیتی ہے اسکے بارے میں کوئی جانکاری نہیں مل پارہی ہے اور جموںو کشمیراسمبلی الیکشن کے حوالے سے بھی اچانک فیصلہ لیاجاسکتاہے ۔













