Daily Aftab
11 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مالی وسائل کی عہد بستگی آفات سے نمٹنے کے اقدامات میں کامیابی کی کلید ہے۔ مودی

by Online Desk
04 اپریل 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی۔ 4؍ اپریل/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی( 2023 پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سی ڈی آر آئی ایک عالمی وژن سے ابھر کر سامنے آیا ہے اور وہ وژن یہ ہے کہ ایک باہم جڑی ہوئی دنیا میں آفات کے اثرات صرف مقامی نہیں ہوں گے۔ اس لیے ’’ہمارے ردعمل کو منقسم نہیں بلکہ مربوط ہونا چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ محض چند سالوں میں 40 سے زیادہ ممالک سی ڈی آر آئی کا حصہ بن چکے ہیں، ان میں ترقی یافتہ سے لے کر ترقی پذیر ممالک، بڑے یا چھوٹے یا گلوبل ساؤتھ یا گلوبل نارتھ سب شامل ہیں۔ انہوں نے اسے حوصلہ افزا قرار دیا کہ حکومتوں کے علاوہ عالمی ادارے، نجی شعبے اور ڈومین کے ماہرین بھی اس میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے اس سال کی تھیم ’تحفظ اور جامع انفرا اسٹرکچر کی فراہمی‘ کے تناظر میں قدرتی آفات کے تئیں بنیادی ڈھانچے کی خاطر بات چیت کے لیے کچھ ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’انفرا اسٹرکچر صرف واپسی سے متعلق نہیں ہے بلکہ رسائی اور لچک سے بھی ہے۔ انفرااسٹرکچر کے معاملے میں کوئی چھوٹنا نہیں چاہئے اور بحران کے وقت بھی لوگوں کی خدمت کی جانی چاہئے۔‘‘ وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے کے تعلق سے ایک جامع نظریہ کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ سماجی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی طرح اہم ہے۔فوری راحت کے ساتھ، وزیر اعظم نے معمول کی جلد بحالی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک آفت سے دوسری آفت کے درمیان کے وقت میں ریزیلنس پیدا ہوتا ہے۔ ماضی کی آفات کا مطالعہ کرنا اور ان سے سبق سیکھنا ہی راستہ ہے ۔‘‘جناب مودی نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے مقامی علم کے ہوش مندانہ استعمال پر زور دیا جن سے آفات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی بصیرت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ریزیلنس کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، اگر اچھی طرح سے دستاویزی شکل دی جائے تو مقامی علم ایک عالمی بہترین عمل بن سکتا ہے۔وزیر اعظم نے سی ڈی آر آئی کے کچھ اقدامات کے جامع مقاصد کا ذکر کیا۔ انہوں نے انفرا اسٹرکچر فار ریزیلنٹ آئی لینڈ اسٹیٹس پہل یا آئی آر آئی ایس کا ذکر کیا جس سے بہت سے جزیرہ جاتی ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے انفرااسٹرکچر ریزیلنس ایکسلریٹر فنڈ کے بارے میں اظہار خیال کیا جس کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا۔ 50 ملین ڈالر کے اس فنڈ نے ترقی پذیر ممالک میں بے پناہ دلچسپی پیدا کی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ ’’مالی وسائل کے تئیں عہد بستگی اقدامات کی کامیابی کی کلید ہے۔‘‘ہندوستان کی جی  20 صدارت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کئی ورکنگ گروپوں میں سی ڈی آر آئی کو شامل کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جو حل آپ یہاں تلاش کریں گے ان پر عالمی پالیسی سازی کی اعلیٰ سطح پر توجہ دی جائے گی۔ترکی اور شام میں زلزلے جیسی حالیہ آفات کے پیمانے اور شدت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سی ڈی آر آئی کے کام اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
این آئی اے نے سرینگر ، کولگام ، اننت ناگ سمیت 8مقامات پر چھاپہ ماری

ٹرر فنڈنگ معاملے میں وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 پی ایم مودی نے  ہند آسٹریلیا تجارتی معاہدہ   تاریخی قرار دیا
تازہ ترین خبریں

مالی وسائل کی عہد بستگی آفات سے نمٹنے کے اقدامات میں کامیابی کی کلید ہے۔ مودی

04 اپریل 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d