نئی دلی۔3؍ اپریل/ وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر خوبصورت ہے اوریہ ٹیولپ (گل لالہ)کے موسم کےدوران اور بھی زیادہ خوبصورت ہوجاتاہے ۔سری نگرضلع انتظامیہ کی جانب سے ، سری نگر میں ڈل جھیل سے متصل زابروان رینج کی تلیٹی کے قریب واقع ٹیولپ گارڈن کے پوری بہارپرہونے کے بارے میں سلسلے وارٹوئیٹس کے جواب میں ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا کہجموں اورکشمیر خوبصورت ہے اوریہ ٹیولپ کھلنے کے موسم کےدوران اوربھی زیادہ خوبصورت ہوجاتاہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کے احترام اور بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ انڈیا پوسٹ کے ذریعہ شروع کیا گیا ‘‘مہیلا سمان بچت پتر’’ اس کی بہترین مثال ہے۔وزارت خزانہ نے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ 2023 کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسے فوری طور پر 1.59 لاکھ ڈاک خانوں میں فوری طور پر دستیاب کرایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ 2024-2023 کے بجٹ میں اس اسکیم کا اعلان ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا جشن منانے کے لئے کیا گیا تھا اور یہ لڑکیوں سمیت خواتین کی مالی شمولیت اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انڈیا پوسٹ کے سلسلے وار ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛’’خواتین کے احترام اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہماری حکومت پابند عہد ہے اور ‘‘مہیلا سمان بچت پتر’’ اس کی بہترین مثال ہے’’۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان ترقیاتی کاموں پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں‘زندگی کی آسانی’ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ایک سلسلے وار ٹویٹ میں ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر راجدیپ رائے نے سلچر کے ترقیاتی سفر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ چاہے تعلیم ہو، صفائی ہو، صحت کی دیکھ بھال ہو، پانی کی فراہمی ہو، ماحولیات ہو، ٹرانسپورٹیشن ہو، سستی رہائش کی دستیابی ہو، سیفٹی سیکورٹی اور عوامی خدمات ہوں، خطے کی معاشی صلاحیت کے ساتھ ساتھ معیار زندگی بھی بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے سی جی ایچ ایس فلاحی مرکز، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) ، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین(پی ایم اے وائی۔ جی) اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بھی بات کی جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کر رہے ہیں۔رکن پارلیمنٹ کے سلسلے وار ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛’’خوشی ہے کہ ترقی کے ثمرات سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں ‘زندگی کی آسانی’ میں اضافہ کررہے ہیں۔‘‘














