سرینگر/28مارچ/سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک لاپتہ شخص کی لاش دریاءسے 23دنوں بعد برآمد کرلی گئی ہے۔ ایک 67 سالہ شخص کی لاش ایک ندی سے ملی اور اسے بازیافت کیا گیا جب کہ وہ 5 مارچ سے لاپتہ تھا۔ حکام نے بتایابتایا کہ ایک محمد شعبان صوفی ولد محمد شکور ساکنہ آرم پورہ ڈرگمولہ کی نیم بوسیدہ لاش بری پورہ ہندواڑہ میں ایک ندی سے راہگیروں نے دیکھی۔اس کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ڈی ایچ ہندواڑہ لے گئی۔لاش کی بازیافت کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار بتایا کہ یہ شخص 5 مارچ سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا اور اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ متعلقہ تھانہ میں درج تھی۔پولیس نے بتایا کہ ہم نے موت کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ڈی ایچ ہندواڑہ لے جایا ہے۔












