Daily Aftab
2 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

راہل گاندھی کے مودی اور اڈانی پر کئے گئے سوال اب ملک بھر میں گونجیں گے اور جواب دینا ہوگا: پرینکا گاندھی

by Online Desk
25 مارچ 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز ٹوئٹ کر کے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ان کے خاندان کے بارے میں بدزبانی کی، لیکن کسی جج نے ان کو سزا نہیں دی!
نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور اب راہل گاندھی نے جوسوال پوچھے تھے وہ ملک بھر میں گونجیں گے۔ پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز ٹوئٹ کر کے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ان کے خاندان کے بارے میں بدزبانی کی، لیکن کسی جج نے ان کو سزا نہیں دی!پرینگا گاندھی نے ہفتہ کو راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں دی گئی تقریر کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ”انہی سوالوں کے لئے راہل گاندھی پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کے ذریعے منتخب کئے گئے عوامی خدمت گار نے عوام کی جانب سے سوال پوچھے تو اڈانی کے خدمت گار نے عوامی خدمت گار کی آواز دبانے کی سازشیں رچ ڈالیں۔ لیکن عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ سوال اب ملک بھر میں گونجیں گے اور جواب دینا ہوگا۔

“پرینکا گاندھی نے جو ویڈیو ٹوئٹ کیا اس میں راہل گاندھی یہ سوال اٹھا رہے ہیں ”میرا پردھان منتری (وزیر اعظم) سے سادہ سا سوال ہے، پردھان منتری جی آپ کے بیرونی دورے پر اڈانی جی اور آپ کتنی مرتبہ ایک ساتھ گئے؟ کتنی مرتبہ بعد میں وہ آپ کے دورے میں شامل ہوئے؟ کتنی مرتبہ اڈانی جی نے اس ملک کا فوری طور پر دورہ کیا جہاں کا دورہ آپ نے کیا؟ اور کتنے ایسے ممالک ہیں جہاں آپ نے دورہ کیا اور اڈانی جی کو وہاں سے کنٹریکٹ حاصل ہوگیا؟“راہل گاندھی ویڈیو میں مزید کہتے ہیں ”اڈانی جی نے بی جے پی کو گزشتہ 20 سال میں کتنے پیسے ادا کئے۔ الیکٹرول بانڈ میں کتنا پیسہ دیا ہے۔ یہ شیل (فرضی) کمپنیاں کس کی ہیں جو ہزاروں کروڑ روپے ہندوستان میں بھیج رہی ہیں یہ کس کا پیسہ ہے اور کیا یہ کام اڈانی جی مفت میں کر رہے ہیں۔ ان شیل کمپنیوں پر حکومت نے کبھی سوال کیوں نہیں اٹھایا؟ ہندوستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کو معلوم کرنا چاہیے کہ یہ کس کی شیل کمپنیاں ہیں اور ان میں کس کا پیسہ لگا ہوا ہے۔“خیال رہے کہ پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز بھی یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کر کے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا تھا۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا ”نریندر مودی جی آپ کے چمچوں نے ایک شہید وزیر اعظم کے بیٹے کو غدار ملک، میر جعفر کہا۔ آپ کے ایک وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ راہل گاندھی کے والد کون ہیں؟ کشمیری پنڈتوں کے رواج پر عمل کرتے ہوئے ایک بیٹا والد کے انتقال کے بعد پگڑی پہنتا ہے، اپنے خاندان کی روایات قائم رکھتا ہے۔ بھری پارلیمنٹ میں آپ نے پورے خاندان اور کشمیری پنڈت سماج کی بے عزتی کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ نہرو نام کیوں نہیں رکھتے، لیکن آپ کو کسی جج نے دو سال کی سزا نہیں دی، آپ کو پارلیمنٹ نے نااہل قرار نہیں دیا!“پرینکا گاندھی نے مزید کہا ”راہل جی نے ایک سچے محب وطن کی طرح اڈانی کی لوٹ پر سوال اٹھایا۔ نیرو مودی اور میہول چوکسی پر سوال اٹھایا۔ کیا آپ کا دوست گوتم اڈانی ملک کی پارلیمنٹ اور ہندوستان کے عظیم عوام سے بڑا ہو گیا ہے کہ اس کی لوٹ پر سوال اٹھا تو آپ بوکھلا گئے؟آپ میرے خاندان کو کنبہ پرور کہتے ہیں، جان لیں کہ اس خاندان نے ہندوستان کی جمہوریت کو اپنے خون سے سیراب کیا ہے۔ جسے آپ ختم کرنے میں مصروف ہیں۔“

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھ سے مبینہ رابطہ کے الزم میںجموں میں پولیس نے میاں بیوی کوگرفتارکرکے پنجاب پولیس کے حوالے کیا

امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھ سے مبینہ رابطہ کے الزم میں
جموں میں پولیس نے میاں بیوی کوگرفتارکرکے پنجاب پولیس کے حوالے کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جن کو مارا پیٹا گیا اور گرفتار کیا گیا، انہیں فوری رہا کیا جانا چاہیے: پرینکا
تازہ ترین خبریں

راہل گاندھی کے مودی اور اڈانی پر کئے گئے سوال اب ملک بھر میں گونجیں گے اور جواب دینا ہوگا: پرینکا گاندھی

25 مارچ 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

18 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خواتین میں بریسٹ کینسر کا پھیلاﺅ باعث تشویش)

25 اکتوبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d