ADVERTISEMENT
سری نگر، 25 مارچ وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے رام باغ علاقے میں ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں کو ایک شخص کی لاش ملی۔
ADVERTISEMENT
جی این ایس تک پہنچنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آج صبح ایک شخص کو مقامی لوگوں نے مردہ پایا جس نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت سلمان ارشاد وانی (25) ولد ارشاد احمد وانی ساکن رام باغ کے طور پر کی گئی ہے۔












