کاوردھا ،23مارچ/سہس پور لوہارا کے گاو¿ں تیلی ٹولہ جنگل میں دھنی کھوٹا گھاٹہ میں پک اپ الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار تمام افراد سرائے پتر کی منگنی پر گئے ہوئے تھے اور وہاں سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ جہاں راستے میں تیز رفتار پک اپ 25 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ پک اپ میں بچوں سمیت 24 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں تمام افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی 112 اور 108 کا عملہ مدد کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے لوہارا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تشویشناک حالت میں مریضوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔













