نائٹ بس سروس کےلئے سرینگر میں روٹس مرتب کرنے کی صوبائی کمشنر کی ہدایت
سری نگر، 23 مارچ/سرینگر میں شبانہ بس خدمات دستیاب رکھنے کے حوالے سے صوبائی کمشنر نے جمعرارت کو ایس آر ٹی سی اور کشمیر ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ عام لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے سرینگر میں نائب بس سروس چالو کی جائے گی ۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ بس سروس رات 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔سرکاری بیان کے مطابق عام لوگوں کی سہولت کے لیے سری نگر میں پہلی بار نائٹ بس سروس شروع کی جائے گی۔اس سلسلے میں، ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے آج افسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ رات کی نقل و حمل کی خدمت کے لیے ایس آر ٹی سی بس کی شمولیت کا منصوبہ بنایا جائے۔میٹنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر ٹریفک پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ، سٹی؛ جنرل منیجر JKSRTC اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے جے کے ایس آر ٹی سی کو ہدایت کی کہ وہ چودہ سے زیادہ بسیں چھوڑیں جو سری نگر کے مختلف روٹس پر چلیں گی تاکہ شام کے بعد عام لوگوں کی سہولت ہو جب عام طور پر مسافروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں رہتی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے آر ٹی او کشمیر کو ایس آر ٹی سی بسوں کو چلانے کے لیے راستوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی اور ساتھ ہی اسے ٹائم شیڈیول بنانے اور آج تک جمع کرانے کی ہدایت کی۔انہوںنے متعلقہ سمارٹ سٹی افسر کو ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کو تیز کریں اور سڑکوں سے ملبہ اور مٹیریل کو ہٹائیں تاکہ رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ بس سروس رات 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔














