پٹنہ،11مارچ / ریلوے میں مبینہ زمین کے عوض نوکری دینے کے گھوٹالہ کے سلسلہ میں سی بی آئی اور ای ڈی کی کارروائی کے بعد لالو پرساد یادو نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی نچلی سطح کی سیاست قرار دیا ہے۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف ان کی نظریاتی لڑائی رہی ہے اور رہے گی۔ ان کے سامنے انہوں نے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور ان کے خاندان اور پارٹی کا کوئی بھی شخص ان کی سیاست کے سامنے نہیں جھکے گا۔خیال رہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی لالو پرساد یادو، ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد کے درجنوں ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ پٹنہ میں گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیتی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی اور تیجسوی یادو کو بھی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔