سرینگر۔ 10؍ مارچ/سری نگر میں پی ایم پیکیج کے ملازمین کی رہائش کے لیے تقریباً ایک ہزار ہوٹل کے کمروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔یہ معلومات آج یہاں ڈویژنل کمشنرکشمیر وجے کمار بدھوری کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں دی گئی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سری نگر نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران نے بھی شرکت کی۔افسران نے رہائش کے مسائل، روم شیئرنگ کے انداز، سیکورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔میٹنگ میں ہوٹل والوں کو فی فرد ادا کیے جانے والے رہائش کے چارجز پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ افسران نے سری نگر کے محفوظ علاقوں میں رہائش کی اضافی ضروریات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے تقریباً 2200 پی ایم پیکیج ملازمین کو سری نگر میں رہائش فراہم کی جائے گی۔