Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی لگنی چاہئے /ڈاک

by Online Desk
27 ستمبر 2021
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ڈاکٹرس ایسوایشن کشمیر نے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس سے سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کے علاج و معالجہ پر اثر پڑتا ہے ۔ انہوںنے خصوصی طو ر پر گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر روک لگانے کا زور دا ر مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے سرکاری ہسپتالوں میںتعینات ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مریضوں کے علاج ومعالجہ پر اثر پڑتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر زیادہ وقت پرائیویٹ کلینکوں پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں جس کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کےلئے دستیاب نہیں رہتے ۔ان ڈاکٹروں کی توجہ زیادہ تر پرائیویٹ پریکٹس پر مرکوز رہتی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو زیر تربیت غیر ماہر ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوڈنٹس کے بھروسے چھوڑا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کئی پیچیدہ معاملات سے وہ نمٹ نہیں پاتے اور مریضوں کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کئی ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں کو اپنے نجی کلینکوں میں مریضوں کی بھرتی کےلئے استعمال کرتے ہیںجس سے ان کے کلینکوںکا کاروبار بڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوہری پریکٹس سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کےلئے آنے والے مریضوں کو انتظار کرواتا ہے جس سے وہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہی جانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں ان کا وقت ضائع نہیں کیا جاتا ۔انہوںنے کہا کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کا غلط استعمال کرکے پرائیوٹ مریضوں کو سہولیت فراہم کرتے ہیں جو غریب مریضوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے ۔ اس ضمن میں ڈاک کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ارشد علی نے بتایا ہے کہ نجی پریکٹس نے ہمارے صحت کے اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے جو نہ صرف زندگی بچانے والے اہم اثاثے ہیں بلکہ طبی تعلیم اور تحقیق کے لیے کل وقتی مراکز بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمہ وقتی سرکاری ڈاکٹروں کو پرائیویٹ کلینک اور نجی ہسپتال چلانے کی اجازت دی جاتی ہے جس سے طبی نگہداشت کے عمل پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ادھر ڈاک کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر میر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس پر جو گزشتہ وقت میں پابندی لگائی گئی تھی اس کو ایک مضبوط لابی نے غیر موثر کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طبی تعلیم کےلئے مخصوص ڈاکٹروں کےلئے پرائیویٹ پریکٹس کا کوئی قانون نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسے اداروں میں تعینات ڈاکٹروں پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے ایک تو انہیں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ ریسرچ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ ادھر ڈاک کے ترجمان ڈاکٹر ریاض احمد ڈگہ نے کہاہے کہ مختلف طبقہ جات نے وقت وقت پر پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ این ایم سی نے تمام طبی اداروں میں پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگادی ہے انہوںنے مزید کہاکہا یہاں تک کہ عدالتوں نے بھی مشاہدہ کیا ہے کہ صحت کے اداروں کا تعلیمی کردار خراب ہو جاتا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کا پیشہ نجی پریکٹس سے متاثر ہوتا ہے۔اس دوران ڈاک کے سینئر ایگزکیٹو ممبر ڈاکٹر جاوید کاننگو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر فوری پابندی عائد ہونی چاہےے تاکہ غریب مریضوں کو ہسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رنہ ہونا پڑے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
زرعی قوانین واپس لے مودی حکومت/پرینکا گاندھی

زرعی قوانین واپس لے مودی حکومت/پرینکا گاندھی

Leave a ReplyCancel reply

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی لگنی چاہئے /ڈاک
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی لگنی چاہئے /ڈاک

27 ستمبر 2021
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d