تھنہ منڈی راجوری میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم 32طلبہ کورنا وائرس میں مبتلا پائیں گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تھنہ منڈی راجوری علاقے میںقائم ایک نجی اسکول میں سوموار کو اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب اسکول میں زیر تعلیم 32طلبہ کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ نمائندے کے مطابق اسکول پہلے دن کھل گیا تھا جس کے بعد وہاں محکمہ صحت سے وابستہ ایک ٹیم وارد ہوئی جنہوں نے کورنا ٹیسٹ کیلئے بچوں کے نمونے حاصل کیں اور جانچ میں 32طلبہ کو کورنا مثبت پایا گیا ۔ چیف میڈیکل آفیسر راجوری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمونوںکی جانچ کے دوران 32طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئیں جس کے بعد کورنا متاثرہ طلبہ کو آئسولیشن میںرکھا گیا اور تمام حفاظتی انتظامات اٹھائیں گئے ۔