سرینگر 27 فروری// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ اور کولگام مےں 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔ضلع بارہمولہ میں پولےس نے ناکہ چےکنگ کے دوران گٹمولہ مےںڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں تھانہ پولےس شےری کی پولےس پارٹی نے تےن منشےات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں سے اشفاق احمد میر ولد غلام حسن میرساکن چجھامہ رفیع آباد، عاشق حسین نجار ولد الطاف حسین نجار شوگپورہ ،ریاض احمد شیخ ولد غلام احمد ساکن درد پورہ کپواڑہ حال رنگوار بار کے طور پر ہوئی ہے۔ انکی ذاتی تلاشی کے دوران 22 گرام ممنوعہ برا¶ن شوگر جیسی مادہ برآمد ہوئی اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولےس شےری نے اس سلسلے مےں کےس متعلقہ دفعات کے تحت قدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بارہمولہ پولےس نے ایس ڈی پی او پتن کی نگرانی میں مذےد دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت منظور احمد سدا ولد محمد سبحان ساد ساکن پٹن اور اعجاز احمد ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکن شالٹےنگ سرےنگر کے طو ر پرہوئی ہے۔جو ایک گاڑی مورتی والی رجسٹریشن نمبر JK05B-2156 میں آرہے تھے اور انہیں بران ریلوے کراسنگ پٹن پر ناکے پارٹی نے روک لےا تھا ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے Spasmo Proxyvon کے 250 ٹیبز اور کوڈین فاسفیٹ کے 23 شربت برآمد ہوئے اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ موقع سے گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔تھانہ پولےس پٹن نے اس سلسلے مےں کےس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اسی دوران کولگام مےں منشےات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے مزید دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کیں۔منشیات کی نقل و حمل کے بارے میں مخصوص اطلاعات پرکولگام پولےس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جن کی شناخت ریاض احمد ملہ ولد محمد یٰسین ملہ ساکن خانبل بجبہاڑہ میں گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 12 کلو گرام بھنگ جیسے ممنوعہ مادہ، 11 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی (لوڈ کیریئر زےر رجسٹریشن نمبر JK03J-1593 بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔اسی طرح محمد شفیع نداف ولد عبدالمجید نداف ساکن یاری پورہ کوکر گنڈ کراسنگ پر گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے تلاشی کے دوران 12 بوتلیں (کوف مارٹ سی ڈی) برآمد کی گئیں۔تھانہ پولےس ےاری پورہ نے ا س سلسلے مےں ایف آئی آر نمبر۔ 09/2023 U/S 8/21 اور FIR نمبر 11/2023 U/S 8/20,متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تحقےقا ت شروع کردی۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔