ADVERTISEMENT
جموں،25فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک زنگ آلود انٹی ٹینک سرنگ بر آمد کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے ماوا گاوں کے نزدیک دریائے بسنتر کے کنارے پر بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی نے جمعے کی شام ایک زنگ آلود انٹی ٹینک سرنگ پائی۔انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا ہے اور اس سرنگ کو ناکارہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ADVERTISEMENT














