Daily Aftab
15 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 بجٹ2023تعلیمی نظام کو زیادہ عملی اور صنعت پر مبنی بنا کر اس کی بنیاد کو مضبوط کرےگا۔ مودی

by Online Desk
25 فروری 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی۔ 25؍ فروری/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج   ’ ہارنیسنگ یوتھ پاور –اسکلنگ اینڈ ایجوکیشن  ‘  (نوجوانوں کی طاقت  – مہارت اور تعلیم کو بروئے کار لانے) کے موضوع پر   بجٹ کے بعد  ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کیے جانے والے اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے تجاویز اور خیالات کو مدعو کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ منعقد  بجٹ کے بعد 12 ویبیناروں میں سے یہ تیسرا  ویبینار ہے۔حاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےیہ نمایاں کیا کہ ہنر مندی اور ترقی، ہندوستان کے امرت کال کے دوران  دو اہم وسیلہ  ہیں اور یہ نوجوان ہی ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب  لے کر ملک کی  امرت یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ امرت کال کے پہلے بجٹ میں نوجوانوں اور ان کے مستقبل پر دیئے جانے  والے  خصوصی توجہ کو  نمایاں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا بجٹ تعلیمی نظام کو زیادہ عملی اور صنعت پر مبنی بنا کر اس کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ برسوں میں تعلیمی نظام میں لچک کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس میں تبدیلیاں لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ نوجوانوں کی فطری صلاحیتوں اور مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم اور ہنرمندی کو ایک نئی سمت دی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر تعلیم اور ہنر مندی دونوں پر یکساں زور دیا جا رہا ہے اورانہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس پہل سے اساتذہ  کا تعاون ملا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے قواعد و ضوابط کے بوجھ سے طلباء کو آزاد کرنے کے  ساتھ ساتھ حکومت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مزید اصلاحات کرے گی۔کووڈ کی وبا کے دوران تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی نئی قسم کے کلاس روم بنانے میں مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان  اقدامات پر غور کر رہی ہے جو  ’ہرمقام سے علم تک رسائی‘ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ’سوئم ‘  نامی ای لرننگ پلیٹ فارم کی مثال دی جس کے 3 کروڑ ممبران ہیں۔ انہوں نے اس امکان کا اشارہ  دیا کہ ورچوئل لیبارٹریز اور قومی ڈیجیٹل لائبریریاں علم کا ایک وسیع ذریعہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے مقامی زبانوں میں پڑھنے کے مواقع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں ایسے بہت سے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات ہو رہے ہیں، جنہیں  نیشنل ڈیجیٹل لائبریری سے زیادہ  طاقت ملے گی ۔’’ مستقبل کے اقدامات ہماری تعلیم، ، ہنر مندی اور علم و سائنس کے پورے منظرنامہ کو بدل دیں گے،” وزیر اعظم نے کہا،’’اب ہمارے اساتذہ کا کردار کلاس رومز تک محدود نہیں رہے گا۔‘‘انہوں نے ذکر کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے مختلف طرح کے تدریسی مواد موجود  ہو جائیں گے ، جو  گاوں اور شہری اسکولوں کے درمیان فاصلہ ختم کرتے ہوئے اساتذہ کے لیے مواقع کے نئے باب کھولیں گے۔’آن دی جاب لرننگ‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پر  بہت سے ممالک   خاص طور پرزور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کو’ کلاس سے باہر کا تجربہ ‘ دینے کے لئے  انٹرن شپ اور اپرنٹس شپ فراہم کرنے پر توجہ  دے  رہی ہے ۔وزیر اعظم نے بتایا، ’’ آج نیشنل انٹرن شپ پورٹل پر تقریباً 75 ہزار آجر موجود ہیں، جہاں اب تک 25 لاکھ انٹرن شپ کی ضروریات کو پوسٹ کیا گیا ہے ۔‘‘  انہوں نے صنعتوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس پورٹل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ملک میں انٹرن شپ کلچر کو مزید وسعت دیں۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اپرنٹس شپ ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرے گی۔ انہوں نے ہندوستان میں اپرنٹس شپ کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صنعتوں کو ایسی افرادی قوت کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جو اس کے لیے صحیح ہنر مندی سے لیس ہو۔ اس سال کے بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے وظیفہ کی فراہمی کا ذکرکیا ، جو نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم کے تحت تقریباً 50 لاکھ نوجوانوں کو دستیاب کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اپرنٹس شپ کے لئے ماحول پیدا ہو رہا ہے اور ادائیگی کے معاملے میں صنعت کو بھی مدد مل رہی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post

منی پور سرحدی علاقوں میں 34 پولیس چوکیاں قائم  کی جائیں گی۔   بیرن سنگھ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا
تازہ ترین خبریں

’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا

17 جنوری 2024
کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 22.5 لاکھ ہوگئی
تازہ ترین خبریں

کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 22.5 لاکھ ہوگئی

24 جنوری 2022
اعضاءکے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور
تازہ ترین خبریں

ہندوستان فارما میڈیکل آلات کے شعبوں میںآر اینڈ ڈی کو فروغ دینے کیلئے قومی پالیسی متعارف کرانے کے آخری مراحل میں ہے۔  منڈاویہ

20 اگست 2023
کووڈ انفیکشن میں اضافہ ،10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات
تازہ ترین خبریں

کووڈ انفیکشن میں اضافہ ،10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات

25 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d