Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

معراج العالم کی اختتامی تقریب :درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

by Online Desk
24 فروری 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

فرزندان توحید کا اژ دھام اُمڈ آیا،اللہ اکبر کے نعروں کی ہر طرف سنائی دی گونج ,ماحول بھی معطر تھا
معراج العالم کی اختتامی تقریب پر درگاہ حضرت بل میں فرزندان توحید اورعاشقان رسول ﷺ کا اژ دھام اُمڈ آیا ،جو نماز جمعہ کے بعددیدار ِموئے مقدس ﷺ سے فیضیاب ہوئے۔درودحضور ’صلی علیک یا رسول اللہ،وصلم علیک یا حبیب اللہ ‘ کا وردکرتے ہوئے فرش پر استادہ عرش کی طرف ہاتھ اُٹھاکر اللہ تعالیٰ کے حضوراپنے گناہوں ،خطاﺅوں اورلغزشوں کی معافی طلب کی ۔ وادی کشمیر میں معراج العالم کے تقریب جمعہ کو بھی وادی بھرمیں پوری عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اور اس سلسلے میں پوری وادی کی مساجد ، خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی ہوئی اور لوگ اللہ کے حضور میں سربسجود ہو کر درود ازکار میں بھی محو رہے ۔ جمعہ کو وادی میں معراج العالم کی سب سے بڑی اختتامی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺدرگاہ حضرت بل میں جمع ہوئے۔سٹی رپورٹر کے مطابق درگاہ حضرتبل میںزائرین کا سب سے بڑا اجتماع ہوا اور اطلاعات کے مطابق کپوارہ، ،بارہمولہ، سوپور ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، گاندربل ، اننت ناگ ،بڈگام سمیت دیگر اضلاع کے دور دراز دیہات سے مرد وزن کی ایک بڑی تعدا د نے پہلے ہی درگاہ حضرت بل پہنچنا شروع کیا اور اس سلسلے میں کئی ایک مقامات پر زائرین کے لئے ایس آر ٹی سی کی گاڑیاں وقف رکھی گئیں جو زائرین کو درگاہ حضرتبل لانے اور لیجانے کے لئے استعمال ہوئی۔ سٹی رپوٹر کے مطابق درگاہ جانے والے زائرین کیلئے سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے خصوصی بسوں کا انتظام کیاگیاجبکہ جگہ جگہ رضاکار تنظیموں کی طرف سے لوگوں کیلئے مشروبات بھی دستیاب رکھی گئی تھیں۔ معراج العالم کی اختتامی تقریب کے موقعہ پر آثار شریف حضرتبل میں لوگوں کا اژدھام اُمڈ آیا جس میں بچے ،بزرگ،خواتین اور بچے شامل تھے۔سٹی رپورٹر کے مطابق نماز جمعہ کے بعد موئے مقدسﷺ کی زیارت کی نشاندھی کی گئی تو لاکھوں ہاتھ فضا میں لہرائے اور اللہ اکبر کے نعروں سے حضرتبل کا پورا علاقہ گونج اٹھا جبکہ ماحول بھی معطر ہوا۔اس دوران دورود ازکار اور دعاﺅں کی آوازیں بھی بلند ہوئی جبکہ رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔خواتین زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھیں جو اس موقعہ پر خاص طور پر اشکبار آنکھوں اور سسکتے لبوں کے ساتھ توبہ استغفار کے کلمے بلند کر رہی تھیں۔ادھرہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے درگاہ کے صحن میں نماز جمعہ ادا کی اور درود ازکار کی محفلوں میں شرکت کی۔ اس دوران پیر دستگیر صاحبؒ خانیار وسرائے بالا کی زیارت کو بھی سجایا سنوارا گیا ہے اور وہاں بھی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ نماز جمعہ کے موقعے پر ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر علماءنے فلسفہ مہراج پر روشنی ڈالی۔ادھر آثار شریف پنجورہ شوپیان ، جناب صاحب صورہ،کھرم سرہامہ،خانقاہ فیض پناہ ترال، خانقاہ معلیٰ سرینگر، آثار شریف شہری کلاشپورہ کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور قصبہ جات جن میں پلوامہ ، کولگام ،سوپور، بانڈی پورہ ، اسلام آباد ، بارہمولہ اور کپوارہ شامل ہیں ،میں بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔دریں اثناءکعبہ مرگ اننت ناگ میں معراج النبی کی اختتامی تقریب کے سلسلہ میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران لوگوںکی ایک بڑی تعداد رسول پاک ﷺکے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ معراج العام ﷺ کی اختتامی تقریب کے موقعہ پر منعقد کی گئی۔ تقریبات میں ائمہ مساجد نے تفصیل کے ساتھ فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی جبکہ ان روح پرمجالس میں وادی میں امن و آشتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
…

...

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

درگاہ حضرت بل ، جامع مسجد سمیت وادی کی دیگر عبادت گاہوں کی رونق پھر سے لوٹ آئیں
تازہ ترین خبریں

معراج العالم کی اختتامی تقریب :درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

24 فروری 2023
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میںلیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا
تازہ ترین خبریں

جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میںلیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا

25 جولائی 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d