سری نگر کے مضافاتی علاقے راولپورہ میں تیندوے کی موجودگی کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ نے علاقے میں کئی مقامات پر پھندے نصب کئے۔ کل رات راولپورہ سری نگر میں ایک تیندوے کو دیکھا گیا جس کے بعد علاقے میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور تیندوے کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیندوا رات کے دوران لوگوں کی دیواروں پر چڑھ رہا ہے جس وجہ سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔ دریں اثنا وائلڈ لائف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تیندوے کو بہت جلد قابو کیا جائے گا۔














