جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعے کو ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی کی موت واقع ہوئی۔ کولگام کے ڈی کے مرگ روڈ پر ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے بچی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی بچی کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کمسن بچی کی شناخت پانچ سالہ ظاہرہ دختر یونس شاہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی ۔ دریں اثنا جوں ہی کمسن بچی کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگی ۔














