سری نگر،22فروری/سری نگر جموں قومی شاہراہ ہو بدھ کی سہ پہر کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ ٹریفک حکام کے مطابق صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی آہستہ آہستہ آگے جانے کی اجازت دی گئی ہیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن میں مٹی کے تودے اور پتھر کھسک آنے کی وجہ سے منگل کی شام سے بند پڑی ہوئی تھی۔ٹریفک حکام کے مطابق مسلسل دو روز تک بند رہنے کے بعد سری نگر جموں شاہراہ کو بدھ کی سہ پہر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ شیر بی بی کے نزدیک مسلسل پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ ناقابل آمدورفت بن گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔














