سری نگر کے سنگم علاقے میں منگل کے روز ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں کمسن لڑکی کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سنگم علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل نے کمسن لڑکی کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کمسن بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کی۔














