مختلف مقامات پر مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ، شاہراہ کو کھولنے کا کام جاری
سرینگر /21فروری / سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔ شاہراہ پر ٹریفک بند ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے ۔ تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رام بن اور بانہال کے درمیان سی پی پی ایل میس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک بند کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ کلیئرنس کا کام جاری ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک شاہراہ پر سفر نہ کریں۔














