جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو نے منگل کی سہ پہر وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پی ڈی ڈی کے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جاوید احمد نجار، ایم آر ٹیکنیشن 3rd شیخ پورہ PDD کو بڈگام میں 2000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔اے سی بی کا کہنا تھا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی سنٹرل کشمیر میں سیکشن 7 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔اس کے مطابق ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹریپ ٹیم نے کامیاب جال بچھا کر جاوید احمد نجار کو 2000 روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر آزاد گواہوں کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اہلکار کو سری نگر کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔













