وزےر اعظم نرےندر مودی 3دن کے دورے پر امرےکہ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کوخطاب کرنے کے علاوہ صدر جےوبائڈن سے ملاقات کرےں گے اور کارڈ کے اجلاس میں شرکت کرےں گے۔وزےراعظم کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشےر اجےت دوبھال،خارجہ سےکرٹری ہرش وردھن شرنگلا اور حکومت کے سےنئر عہدےداران بھی ہیں۔اس بےچ پاکستان نے بھارت کی تجوےز پروزےر اعظم کے دورے کے لئے اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے افغانستان کے فضائی حدود کو بائی پاس کردےا گےا حالانکہ پچھلی مرتبہ دوبار پاکستان نے صدر ہند کو اپنے حدود سے جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔اطلاعات کے مطابق وزےر اعظم نرےندر مودی بدھ کو امرےکہ کے تےن روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔وزےر اعظم 24ستمبر کو امرےکہ کے صدر جےو بائڈن سے روبرو ملاقات کرےں گے جو اس سال20جنوری کو امرےکی صدر کا عہدہ سنبھالے جانے کے بعد بائڈن اور مودی کے درمےان پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔اس ملاقات کے دوران دونوں لےڈروں کے درمےان باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر کھل کر تبادلہ خےال ہوگا جبکہ سلامتی کی صورتحال خاصکر افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالے جانے کے بعدابھرنے والی سورتحال بھی زےر بحث آئے گی۔صدر بائڈن اور وزےر اعظم مودی کی ملاقات وائٹ ہاوس میں ہوگی۔دفاع،تجارت،سلامتی سے متعلق اشتراک اور صاف توانائی میں شراکت داری پر بھی مذاکرات ہونے کا منصوبہ ہے۔25ستمبر کو وزےر اعظم مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرےنگے۔کووڈ۔19کی عالمی وبا پھےل جانے کے بعد ےہ پہلی مرتبہ ہے جب وزےر اعظم جسمانی طور اس اجلاس سے خطاب کرےنگے۔وزےر اعظم آسٹرےلےا،جاپان،امرےکہ اور بھارت کے چار ممالک پر مبنی کارڈQUADکے اجلاس میں بھی شرکت کرےں جو 25ستمبر کو ہی منعقد ہونے والا ہے۔اس اجلاس میں امرےکی صدر کے علاوہ جاپان اور آسٹرےلےا کے وزرائے اعظم بھی ذاتی طور شرکت کرےنگے۔امکانی طور اس اجلاس میںعالمی سطح پر چےنی اقتصادی سرگرمےوں کے علاقہ جنوبی چےن کے بحرےہ میں نئے مسائل بھی زےر بحث آئےنگے۔اس بےچ بھارت نے پچھلے تےن سال میں آج پہلی بار پھر سے پاکستان کے ساتھ رابطہ کرکے وزےر اعظم کے دورے کے لئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی جس پر پاکستان نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔پاکستان نے پچھلی مرتبہ دو بار صدر ہند کے دورے کے لئے بھارت کی درخواست نکاری تھی جس کے بعد صدر رام ناتھ کووند کو افغانستان کے فضائی حدود سے غےر ملکی دورہ کرنا پڑا تھا۔تاہم وزےر اعظم نرےندر مودی کے دورے کے لئے پاکستان نے اپنے فضائی حدود سے ان کے جہاز کو جانے کی اجازت دی۔