شمالی ضلع بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میںبدھ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب فوج کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہو گیا ۔ ایس ایس پی بارہمولہ کے مطابق شہری کی ٹانگ گولی لگی ہے اور حقائق کو جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب ایک شہری پُر اسرار طور پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہری محسن احمد فوج کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کے بعد اسکو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم شہری کو گولی کیسے لگی اس حوالے سے بہت سارے رپورٹس سامنے آئیں ۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیںہو سکا ہے کہ نوجوان کس کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ا یس ایس پی کے مطابق گولی لگنے کے بعد شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔