Daily Aftab
9 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

نامور اور کہنہ مشق شاعر پروفیسر رحمان راہی انتقال کر گئے

by Online Desk
09 جنوری 2023
A A
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر09 جنوری/وادی کشمیر کے نامور شاعر اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ قلمکار پروفیسر رحمان راہی پیر کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر رحمان راہی نے پیر کی علی الصبح سری نگر کے واڑرناگ نوشہرہ علاقے میں واقع اپنی رہائش پر زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ وہ98 برس کے تھے۔مرحوم کو بعد نماز ظہرین اپنے آبائی مقبرے واقع نوشہرہ میں سپرد خاک کیا گیا ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں، جن میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ بڑی ہستیاں شامل تھیں، شرکت کی۔نوجوان شاعر اور کشمیری زبان و ادب کے ایک اسکالر آصف سافل نے یو این آئی کو بتایا کہ نے مرحوم کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات کو تا ابد یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا: راہی صاحب نے ایک نئی راہ اختیار کرکے نثری نظم کو ایک منفرد معیار عطا کیا اس کے علاوہ مرحوم مغربی ادب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے قلمکار تھے‘۔ان کا کہنا تھا کہ راہی صاحب کی غزل کا آہنگ بھی سب سے منفرد و مختلف تھا‘۔مرحوم کو سال 2007 میں سال2004 کے ملک کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ گیان پیٹھ سے سر فراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں شعری مجموعے ’سیاہ رود جیرن منز‘ کے لئے دیا گیا۔ انہیں سال 1961 میں ان کے شعری مجموعے ’نوروز صبا‘ کے لئے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور سال2000 میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔پروفیسر رحمان راہی گیان پیٹھ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کشمیری قلمکار ہیں۔ انہیں سال 2000 میں ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی، نے ساہتیہ اکیڈکی فلو شپ سے نوازا تھا۔سری نگر میں مئی 1925 میں پیدا ہونے والے پروفیسر رحمان راہی کا اصلی نام عبدالرحمان میر تھا۔ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول سری نگر میں حاصل کرنے کے بعد انہوںسال1952 میں فارسی میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں ایک دہائی بعد انگریزی میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔بعد ازاں سال1977 میں مرحوم کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ کشمیری میں بحیثیت استاد تعینات ہوئے اور سبکدوشی تک وہیں درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ انہیں اس شعبے کا بنیاد گذار بھی مانا جاتا ہے۔ ان کی رہنمائی میں ہزاروں کی تعداد میں اسکالروں اور طلبا نے پنے تعلیمی و ادبی منازل طے کئے ہیں۔مرحوم نے اپنے کیرئر کا آغاز محکمہ آر اینڈ بی میں ایک کلرک کی حیثیت سے کیا۔ بعد ازاں وہ ایک اخبار کے ساتھ بطور سب ایڈیٹر وابستہ ہوگئے۔گرچہ انہیں بچپن سے ہی شعر و شاعری کا شوق تھا تاہم ترقی پسند مصنفین کی تحریک کے زیر اثر انہوں نے طبع آزمائی کرنا شروع کی۔مرحوم شاعر کے درجنوں شعری مجموعے منظر عام پر آئے ہیں جنہیں ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پروفیسر رحمان راہی کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی وادی کے ادبی حلقوں کے افق پر مایوسی اور ماتم کے گہرے بادل سایہ فگن ہوگئے اور سوشل میڈیا کی فیس بک اور ٹویٹر سائٹوں پر قلمکاروں اور صحافیوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات اور مرحوم کے ساتھ یاد گار لمحات کی تصویروں کا سیلاب امڈ آیا۔کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شعبہ کے جملہ اسٹاف ممبران و طلبا پروفیسر رحمان راہی کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیری زبان و ادب کے تئیں مرحوم کے شاندار کنٹریبیوشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔معروف شاعر علی شیدا نے اپنے ایک پوسٹ میں مرحوم شاعر کو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے کہا: ’کشمیری زبان و ادب کے سرخیل جنہوں نے ایک تاریخ رقم کر دی اور اپنے پیچھے ایک ایسی راہ تعمیر کرکے چھوڑ دی جو صدیوں تک ادب اور لسانیات کے مسافروں کو اپنے منازل طے کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی‘۔انہوں نے لکھا: ’راہی صاحب اپنے لئے راہی تھے مگر کشمیری ادبا و شعرا کے لئے ایک رہبر بن کر انہیں نئی منزلوں کی اور گامزن ہونے ے راستے متعین کرتے رہے‘۔جموں وکشمیر کی جملہ چھوٹی بڑی ادبی تنظیموں نے پروفیسر حمان راہی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔نامور اور کہنہ مشق صحافی یوسف جمیل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروفیسر رحمان راہی یقیناً ایک زندہ لیجنڈ تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شاعر کی شاعری اور دوسری ادبی تخلیقات کشمیر کی روایت و ثقافت و اخلاقیات کی عکاس ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بڈگام حادثے میں تین شہری زخمی

بڈگام میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں ڈرائیور کی موت، 7 زخمی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نامور اور کہنہ مشق شاعر پروفیسر رحمان راہی انتقال کر گئے
تازہ ترین خبریں

نامور اور کہنہ مشق شاعر پروفیسر رحمان راہی انتقال کر گئے

09 جنوری 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d