نئی دلی۔ 9؍ جنوری۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر تعلیم اور ہنرمندی جناب دھرمیندر پردھان نےریاستی وزرائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی اور ڈاکٹر سبھاس سرکار کے ساتھ آج پریکشا پہ چرچہ 2023 کی جاری تیاری کا جائزہ لیا۔شری سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی؛ جناب اپوروا چندرا، سکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت تعلیم، وزارت اطلاعات و نشریات، پریس انفارمیشن بیورو، سی بی ایس ای، این سی ای آر ٹی، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور مائی گورنمنٹکے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر نے میٹنگ کے دوران پریکشا پے چرچا 2023 پر طلباء، والدین اور اساتذہ کے ساتھ مشغولیت کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر زور دیا۔جناب پردھان نے مزید کہا کہ پریکشا پے چرچا 2023 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے امتحان کے سیزن سے پہلے طلبہ برادری کو توانائی اور تحریک فراہم کرتا ہے۔