مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی سمرتی ایرانی جموں و کشمیر یو ٹی میں حکومت ہند کے پُر جوش عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج 2 روزہ دورے پر بڈگام پہنچیں ۔ بڈگام پہنچنے کے بعد وزیر نے 4 ویں راشٹریہ پوشن ماہ 2021 کے جشن کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی ڈی ایس اور محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ تقریب کی صدارت کی ۔ جموں و کشمیر یو ٹی میں تقریباً 9 کروڑ کو پوشن ابھیان اسکیم کے تحت پورے جموں و کشمیر کے مستحق خواتین اور بچوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ میں نے تمام آنگن واڑی ورکرز کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے کووڈ 19 کے بحران کے دوران مشکل حالات کے باوجود اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ” میں تمام کووڈ جنگجوو¿ں ، ہیلتھ ورکرز ، پولیس ، سول انتظامیہ کے عہدیداروں اور دیگر رضا کاروں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جو تمام خطرات کے باوجود اپنے آپ کو زیادہ خطرے میں ڈال دیتے ہیں یہاں تک کہ جب ان کے قریبی اور عزیز بھی ان کی بروقت اور اہم خدمات انجام دے رہے ہوتے ہیں اور بہت سی قیمتی زندگیوں اور چیزوں بچاتے ہیں ۔ سیکرٹری سوشل ویلفئیر شیتل نندا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ اس پوشن ماہ کو منانے کا مقصد متعلقہ لوگوں میں پیغام اور آگاہی پھیلانا ہے کہ وہ حمل کے مطلوبہ عرصے کے دوران کس طرح کی احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کے چئیر مین نذیر احمد خان ، ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا ، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان سمیت تمام متعلقہ ضلعی افسران موجود تھے ۔ وزیر نے بڈگام میں ممتھ سے ہندجان تک آنے والی 10 کلو میٹر سڑک کی اپ گریڈیشن اور چوڑائی کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جس پر 5.85 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس پر نبارڈ کام کرے گا ۔
بعد میں وزیر نے کانفرنس ہال بڈگام میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی تا کہ ڈسٹرکٹ بڈگام میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے لاگو کی جانے والی مختلف مرکزی اور ریاستی سپانسر اسکیموں کے ذریعے عمل میں آنے والے تمام شعبوں /سکیموں / منصوبوں سے متعلق ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا جائے ۔